نئی دہلی: ہندوستان کے خدمات کے شعبے کا پی ایم آئی (پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس) اس سال جنوری میں سست مانگ کی وجہ سے دو سال کی کم ترین سطح 56.5 پر آگیا۔ ایس اینڈ پی گلوبل کے ذریعہ مرتب کردہ ایچ ایس بی سی انڈیا سروسز پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) جنوری 2025 میں گھٹ کر 56.5 پر آ گیا جو پچھلے مہینے میں 59.3 تھا۔ یہ سطح نومبر 2022 کے بعد سب سے کم ہے ۔50سے زیادہ کا پی ایم آئی اعداد و شمار توسیع کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ 50 سے نیچے کا انڈیکس کمی کی نشاندہی کرتا ہے ۔ایچ ایس بی سی کے چیف اکنامسٹ (انڈیا) پرنجول بھنڈاری نے کہاکہ جنوری میں ہندوستان کے خدمات کے شعبے کی ترقی میں کمی آئی۔