انڈیا کی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ ریکارڈ کامیابی

   

ویمنس ونڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا اتوار کو انڈیا۔ جنوبی افریقہ فائنل

نوی ممبئی ۔ 30 اکٹوبر (ایجنسیز) جمیما راڈریگز کی زبردست سنچری (127 ناٹ آوٹ) اور کپتان ہرمن پریت کور (89) کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے اُن کی 167 رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی مدد سے ہندوستان نے آج آسٹریلیا کو ٹارگٹ کے تعاقب کے معاملہ میں ورلڈ ریکارڈ کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ویمنس ونڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2025ء کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست دیکر خطابی مقابلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ہندوستان کا اتوار کو اپنے پہلے ورلڈکپ ٹائٹل کیلئے جنوبی افریقہ سے یہاں نوی ممبئی ہی مقابلہ ہوگا۔ آسٹریلیا نے فیبی لچ فیلڈ کی سنچری (119) کی مدد سے 49.5 اوورس میں 338 کا ریکارڈ اسکور بنایا۔ تاہم انڈیا نے ورلڈ ریکارڈ تعاقب درج کراتے ہوئے 48.3 اوورس میں 341/5 کے ساتھ یادگار کامیابی حاصل کی۔ اوپنر سمرتی مندھانا نے 24، دیپتی شرما نے 24 اور ریچا گھوش نے 26 رنز بنائے۔ امن جوت کور 15 پر دوسری ناٹ آوٹ بیاٹر رہی۔ جمیما کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔