٭ گیتا گوپی ناتھ، چیف اکنامسٹ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت میں جس حد تک گراوٹ آئی ہے، وہ بین الاقوامی ادارہ میں کئی شخصیتوں کیلئے حیران کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ انوسٹمنٹ میں تیزی سے یکایک اعتدال، کھپت میں بڑھوتری سست پڑجانا اور انونٹری میں تخفیف نے مل کر معاشی سست روی میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ انڈیا کی دوسرے سہ ماہی کی جی ڈی پی (مجموعی دیسی پیداوار) کی شرح ترقی ماند پڑکر چھ سال کی اقل ترین 4.5 فیصد ہوگئی ہے۔
