ریاض : سعودی عرب نے ہندوستان کے بشمول 6 ممالک کے مسافرین کو سعودی عرب میں راست داخل ہونے کی اجازت دینے کا آج اعلان کیا ہے ۔ ان ممالک میں پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، برازیل اور ویت نام بھی شامل ہیں ۔ ان ممالک کے مسافرین کو کسی تیسرے ملک میں 14 دن کورنٹائن رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ان احکامات پر یکم ڈسمبر 2021 ء سے عمل ہوگا ۔