انڈیا گروپ کا مہاراشٹرا میں امیت شاہ کے خلاف احتجاج

   

کولہاپور: کانگریس کی قیادت میں انڈیا گروپ کے اتحادیوں نے اتوار کو پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تضحیک آمیز بیان کے خلاف بندو چوک پر احتجاج کیا۔ انڈیا گروپ کے کارکنان بشمول کانگریس، شیو سینا (یو بی ٹی)، سی پی آئی ، سی پی ایم ‘ جنتا دل (سیکولر) جس کی قیادت کانگریس ایم پی شریمنت شاہو چھترپتی اور کانگریس ضلع صدر ستیج پاٹل اور حامیوں نے بندو چوک پر کر ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد ‘دھرنا’ شروع کیا۔ انہوں نے امیت شاہ کے خلاف نعرے لگائے ۔