انڈیا گیٹ پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ، خاتون گرفتار

,

   

نئی دہلی ۔ /13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا گیٹ پر آج صبح ساڑھے 8 بجے ایک خاتون نے زبردست ہنگامہ برپا کردیا ۔ وہ ایک تھیلا لیکر وہاں پہنچی ۔ اس خاتون نے سب سے پہلے اپنی چپل انڈیا گیٹ کی طرف پھینکی ۔ اس کے بعد اس نے پاکستان کی حمایت میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے کے ساتھ وہاں تعینات سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو بھی پریشان کیا۔ موقع پر موجود حفاظتی دستوں اور خاتون اہلکاروں کی مدد سے اسے فوراً حراست میں لیکر دہلی پولیس کے حوالے کردیا ۔ دہلی پولیس کے مطابق انڈیا گیٹ پر نعرے لگانے والی خاتون کا نام سلطانہ خان ہے ۔ پولیس نے خاتون سے تفتیش شروع کردی ۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی مدھر ورما نے بتایا کہ خاتون ذہنی مریض معلوم ہورہی ہے ۔ اس کی ذہنی حالت معلوم کرنے کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اگر رپورٹ میں وہ مریض ثابت ہوئی تو اسے ذہنی علاج کے مرکز میں داخل کیا جائے گا ۔