نئی دہلی : ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان پندرھویں سمٹ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ 15 جولائی کو منعقد ہوگی۔ بااثر گروپ کے عہدیداروں نے جمعرات کو کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی صدر یوروپین کونسل چارلس مائیکل اور صدر یوروپین کمیشن ای لیان کے ساتھ مختلف مسائل پر سیر حاصل بات چیت کریں گے۔ یہ قائدین توقع ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی تجارت تنظیم کے ساتھ مؤثر روابط فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں گے۔یہ سمٹ یوروپی یونین اور ہندوستان کو اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ شراکت داری مشترکہ اصول و اقدار پر مبنی ہوگی۔