نئی دہلی : ابوظہبی میں قائم اتحاد ایئرویز نے آج کہا کہ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے دارالحکومت شہر کے لئے پروازوں کی معطلی 2 اگسٹ تک بڑھا دی گئی ہے ۔ اتحاد ایئرویز نے بتایا کہ اُنھیں اس سلسلے میں ہندوستان سے تصدیق مل چکی ہے ۔ 2 اگسٹ کے بعد معطلی میں توسیع کے تعلق سے سوال پر ایئرلائین کمپنی نے کہا کہ اس کا انحصار مستقبل کے حالات پر ہے ایمریٹس نے پہلے ہی انڈیا۔ یو اے ای فلائیٹس 31جولائی تک معطل کر رکھی ہیں۔