انڈین آرمی میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

   

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) انڈین آر می کے 17 ، 23 فیلڈ اسوسی ایشن ڈپوز کی جانب سے مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے درحواستیں طلب کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریڈس مین سیٹ 62 فائر مین 35 جونئیر آفس ساسسٹنٹ 9 ایم پی ٹی ایس 2 ہیں ۔ اس طرح جملہ جائیداد 108 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کامیابی کے علاوہ متعلقہ شعبہ میں اسکل ہونا ہے ۔ امیدوار کی عمر 18 ، 25 برس کے درمیان ہو ۔ امیدوار کا انتخاب تحریری امتحان ٹائپنگ ٹسٹ اور فزیکل ٹسٹس کی بنیاد پر ہوگا ۔ درخواستیں آف لائین داخل کرسکتے ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ امپلائمنٹ نیوز ( ڈسمبر 21۔ 27) میں اعلامیہ کی اجرائی کی تاریخ سے 21 دن کے اندر مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ https://www.indianarmy.nic.in ملاحظہ کریں ۔