حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کے وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے انڈین ایر فورس ( آئی اے ایف ) کے مختلف کمانڈس میں ملک بھر میں گروپ سی سیولین پوسٹوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ کل 83 پوسٹوں پر بھرتی کی جائے گی ۔ ایل ڈی سی ایم ٹی ایس سپرنٹنڈنٹ ( اسٹور ) سی ایم ٹی ڈی کک کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ پوسٹ کے لحاظ سے 10 ویں جماعت ، انٹر میڈیٹ ، گریجویشن کامیاب اور متعلقہ کام میں تجربہ ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر 18 تا 25 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ او بی سی امیدواروں کے لیے 3 سال ایس سی ایس ٹی کے لیے 5 سال پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے 10 سال عمر میں رعایت دی گئی ہے ۔ تحریری امتحان ، سکیل ٹسٹ پریکٹیکل ٹسٹ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا ۔ درخواست آف لائن کرنی ہوگی ۔ درخواست متعلقہ اسٹیٹ ایر فورس اسٹیشن کو روانہ کریں ۔ درخواست کی آخری تاریخ 30-11-2021 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ
indianairforce.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔ ع