انڈین ایرفورس کا تربیتی طیارہ حادثہ میں تباہ، پائلٹ محفوظ

   

بینڈ/گوالیار۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے گوالیار فضائی اڈے سے پروام کرنے کے بعد ایک مگ۔21 تربیتی طیارہ ضلع بینڈ کے قریب حادثے میں تباہ ہوگیا تاہم اس کے دو پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے اور ان دونوں کو بچائے جانے کے بعد ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ انڈین ایرفورس میں اپنے اعلامیہ میں کہا کہ چہارشنبہ کو 10 بجے دن گوالیار کے قریب نگ۔21، ٹائپ۔69 تربیتی طیارہ حادثہ میں تباہ ہوگیا۔