نئی دہلی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فضائی کشیدگی کے باعث
DGCT
نے اعلان کیا کہ انڈین ایر لائنس ایرانی فضائی راستہ کو تبدیل کرتے ہوئے دوسرے موزوں فضائی راستوں کا انتخاب کرے گی ۔ جمعہ کو امریکہ کی فیڈریشن ایویشن اڈمنسٹریشن FAA نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے فوجی نقل و حرکات کے باعث تہران کی فلائیٹ انفارمیشن اتھاریٹی کو علاقہ کے استعمال پر انتباہ دیا ہے ۔ جمعرات کو ایران نے اپنے فضائی علاقہ میں ایک امریکی فوجی ڈرون کو مار گرایا ہے ۔ چنانچہ FAA اتھاریٹی نے انتباہ دیا کہ کسی بھی تجارتی فلائیٹ کو غلط فہمی کی بناء پر نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ اس دوران دنیا کی اہم ترین ایر لائنس نے پہلے ہی اپنی پروازوں کا رخ تبدیل کردیا ہے ۔۔
