حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلے میں انڈین ریلویز میں خواتین کو با اختیار بنانے کے تعلق سے مسز نصرت ایم مندرپکر پبلک ریلیشنس آفیسر ، وجئے واڑہ ڈیویژن ، ساوتھ سنٹرل ریلوے نے بتایا کہ انڈین ریلویز میں خواتین کو بااختیار بنانے سے ایک مضبوط قوم کی تعمیر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلویز کے مختلف ڈپارٹمنٹس ، آپریشنس ، انجینئرنگ ، سگنلنگ ، فینانس ، آر پی ایف ، میڈیکل سروسیس اور تعلقات عامہ میں ہزاروں خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ گذشتہ دہے میں خواتین نے مردوں کے روایتی غلبہ والے رول یعنی لوکو پائیلٹس ، اسٹیشنس ڈائرکٹرس ، انجینئرس ، ٹیکنیشنس ، آر پی ایف کمانڈ پوزیشن وغیرہ میں قدم رکھا ہے ۔ ہندوستان کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ سریکھا یادو ، دوسروں کے لیے تحریک کا باعث بنیں ۔ آج خواتین وندے بھارت ٹرینس چلا رہی ہیں ، فریٹ کاریڈرس کو مینج کررہی ہیں اور میگا انفراسٹرکچر پراجکٹس کی نگرانی کررہی ہیں ۔ مسز نصرت نے بتایا کہ پاسنجر سیفٹی کے لیے ویمن آر پی ایف کی تعیناتی ، سی سی ٹی وی اور سرویلینس سسٹمس کی تنصیب ، ہیلپ لائنس اور گریوینس ریڈریسل میکانیزس سے خاتون مسافرین میں بھروسہ بڑھا ہے ۔ چیناب بریج سے ماڈرنائزڈ امرت اسٹیشنس تک ہندوستان کی انفراسٹرکچر توسیع میں پلاننگ ، کمیونیکیشن اور ایگزیکیوشن میں خاتون پروفیشنلس کی موجودگی ایک سٹمیٹک تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ریلویز کے شعبہ تعلقات عامہ میں بالخصوص اہم رول ادا کررہی ہیں ۔ ہندوستان کی ترقی کا انحصار ہر شعبہ میں خواتین کی حصہ داری پر ہوتا ہے ۔ خواہ ٹرانسپورٹ ہو یا ٹکنالوجی ، انفراسٹرکچر یا گورننس انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ امپاورمنٹ کوئی رعایت نہیں ہے بلکہ ایک سرمایہ کاری ہے ۔۔ A