انڈین ریلویز کو ملک کی معاشی ترقی میں معاون بنانا حکومت کا مقصد ، گجانن ملیا

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانن ملیا نے مرکزی بجٹ 2020 پر کہا کہ حکومت کا مقصد انڈین ریلویز کو ملک کی معاشی ترقی میں معاون بنانا ہے اور اس طرح حکومت نے ریلویز میں عصری ٹکنالوجی متعارف کرنے کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور ماڈرن ٹکنالوجی کو متعارف کرنے کے ساتھ ریلویز میں سیفٹی ، رفتار اور مسافرین کیلئے بہتر خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کیلئے بجٹ میں جو اہم رقومات مختص کیے گئے ہیں اس ایک نئی لائنس کیلئے ہے جس کے لیے 2,856 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ تھرڈ لائن پراجکٹس کی ڈبلنگ اور بائی پاس لائنس کے لیے بجٹ میں 3836 کروڑ روپئے اور ٹریفک فیسیلٹیز کے لیے 154 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔۔