انڈین سوپر لیگ پلے آف کی تاریخوں کا اعلان

   

ممبئی: انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) نے سیزن 2024-25 کے پلے آف کی تاریخوں کا آج اعلان کیا جس میں دو مرحلوں والے سیمی فائنلز 2 تا 6 اپریل کے درمیان طے ہیں اور فائنل 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس لیگ کا مرحلہ 12 مارچ کو ختم ہوا۔ ناک آؤٹ میچز 29 اور 30 مارچ کو کھیلے جائیں گے اور سیمی فائنلز 2، 3، 6 اور 7 اپریل کو ہوں گے۔ موہن بگان ایس جی نے لگاتار دوسرے سیزن میں لیگ شیلڈ جیت کر تاریخ رقم کی، اور ایسا کرنے والی اس ایونٹ میں پہلی ٹیم بن گئی۔ موہن بگان ایس جی کے ساتھ، ایف سی گوا (دوسرا مقام)، بنگلورو ایف سی (تیسرا)، نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی (چوتھا)، جمشید پور ایف سی (پانچواں) اور ممبئی سٹی ایف سی (چھٹا) سبھی نے پلے آف میں اپنے مقامات پکے کرلئے ہیں۔ پلے آف میں تیسرے سے چھٹے نمبر کی ٹیمیں دو سنگل لیگ والے ناک آؤٹ میچوں میں مقابلہ کریں گی تاکہ موہن بگان ایس جی اور ایف سی گوا کے حریفوں کا تعین کیا جا سکے، جنہوں نے سیمی فائنل میں براہ راست جگہ بنالی۔ سیمی فائنل ،ہوم اور اوے فارمٹ میں کھیلا جائے گا جس میں دونوں مرحلوں پر جیتنے والی ٹیم فائنل 12 اپریل کو لیگ ٹیبل میں اعلیٰ درجہ کی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔