واشنگٹن :دہشت گردی سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں ہندوستانی سیکوریٹی ایجنسیوں کو نسبتاً مؤثر قرار دیا ہے۔ ہندوستانی اداروں نے اپنی سرحدوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کا پتہ چلانے اور ان کے سدباب کیلئے قابل لحاظ اقدامات کئے ہیں۔ تاہم ہندوستان کو ریاست جموں و کشمیر اور وسطی علاقہ کے حصوں میں دہشت گردانہ حملوں سے نقصان ہوا ہے۔