انڈین قونصلٹ جنرل جدہ کی جانب سے جاریہ سال سعودی میں پریشان حال ہندوستانیوں کی بھرپور مدد کی گئی

   

جدہ ( بذریعہ ای میل) قونصل پریس انفارمیشن اینڈ کامرس محمد ہاشم نے بتایا کہ 300لیبر کے مسائل کو ہم نے کامیابی کے ساتھ حل کیااور 3092 ہندوستانیوںکو جن کے کفیل کی جانب سے (Haroob) ہروب لگادیا گیا تھاان کو ان کے وطن ہندوستان واپس لردیا گیا۔ 2900 ہندو ستانیوں کے اقامہ کی مدت ختم ہوچکی تھی ان کو بھی ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔ اس کے علاوہ قونصلیٹ نے تقریباً 400 پریشان حال ہند وستانیوںکے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور ان کی مدد کی اور راحت پہنچائی ۔ قونصل محمد ہاشم نے مزید بتایا کہ جن ہندوستانیوں کا انتقال ہوگیا تھا ان کی انڈین کمیونٹی ویلفیر فنڈ سے مدد کی گئی اور جن کی تنخواہ باقی تھی ان کو سعودی حکومت کی مدد سے تنخواہ دلوائی گئی ۔ اس کے علاوہ قونصلیٹ کے اسٹاف کی جانب سے 25 جیلوں کا دورہ کیا گیا ۔ ان جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں اور ان کی مدد کی گئی ۔ قونصل محمد ہاشم نے مزید بتایا کہ جنوری 2023 سے نومبر 2023 تک انڈین قونصلیٹ جنرل جدہ کی جانب سے 51,980 پاسپورٹ اور1296 پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے اور 761متفرق مسائل کی خدمات انجام دی گئی ۔ 2662 پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹ ، 1404 جنرل ایمرجنسی سرٹیفیکٹ اور 2554 ایمرجنسی سرٹیفیکٹ ان ہندو ستانیوں کو دلوائے گئے جو جیل سے خروچ کروائے گئے تھے ۔ قونصل محمد ہاشم نے کہا کہ 19 جنوری 2024 کو سعو دی ۔ انڈیا فیسٹول انڈین اسکول جدہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قونصلیٹ جنرل اور قونصل حج کی جانب سے حج 2024 کے انتظامات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 2024 میں تقریباً 1,75,025 عازمین کے مقدس حج کے فرائض انجام دیں گے ۔ یہ میٹنگ جدہ کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔ میٹنگ کے بعد ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ سعودی گزٹ ، عرب نیوز ، سیاست نیوز ، ملیالم نیوز کے ایڈیٹرس نے شرکت کی ۔ قونصل دیپک یادو اور دوسرے قونصلرز اور قونصلیٹ کے اسٹاف نے شرکت کی ۔