حسن، یاسر، کہکشاں، احمد، محمد، مریم، رومیسہ، شگفتہ نے مختلف میڈل جیتے
حیدرآباد، 19 نومبر (راست) دوسری انٹرنیشنل آل اسٹائل مارشل آرٹس چمپئن شپ کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی اسٹیڈیم یوسف گوڑہ میں گزشتہ اتوار کو منعقد کی گئی۔ اس میں تقریباً 2000 کراٹیکاز حصہ لئے۔ انڈین مارشل آرٹس اینڈ کراٹے سنٹر کے 8 اسٹوڈنٹس نے کتاس اور اسپارنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار مظاہرہ کیا۔ حسن الدین نے 2 گولڈ میڈل جیتے جبکہ میر یاسر علی کو گولڈ اور برونز کے تمغے حاصل ہوئے۔ کہکشاں مہنور، محمد احمد اور محمد خان تینوں نے طلائی تمغے جیتے۔ مریم مرزا نے گولڈ کے علاوہ برونز میڈل جیتا۔ رومیسہ مہک کو سلور میڈل حاصل ہوا جبکہ شگفتہ انجم نے 2 برونز میڈلز جیتے۔ ان کراٹیکاز کی شاندار کامیابی کیلئے تجربہ کار کوچس گرانڈ ماسٹر محمد خورشید احمد اور گرانڈ ماسٹر محمد ندیم احمد نے کافی محنت کی۔