انڈین مسلم لیگ کا گجرات کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

   

احمدآباد: انڈین مسلم لیگ گجرات میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسے میں انڈین مسلم لیگ کی شاخ مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے احمدآباد کے سرکٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں انڈین مسلم لیگ کے ذمہ داران نے گجرات اسمبلی انتخابات اور رکنیت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ایڈوکیٹ ہاشم قریشی نے اس تعلق سے کہا کہ انڈین مسلم لیگ قومی سطح پر کام کر رہی ہے۔ یہ 1948ء سے ہندوستان میں کام کر رہی ہے۔ یہاں پر گجرات میں بھی ہماری سیاسی جماعت انڈین مسلم لیگ سرگرم ہے اور اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ عوام میں انڈین مسلم لیگ کے تئیں سیاسی بیداری کی کمی ہے۔مسلم لیگ تمام مذاہب کے لوگوں کی پارٹی ہے۔مسلم یوتھ لیگ گجرات کے صدر جنیدالدین شیخ نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ کوئی نئی پارٹی نہیں ہے۔ 1995ء سے مسلم لیگ گجرات میں تھی اور ہمیشہ ہے۔ یہ نیشنل پارٹی لیول پر کام کر رہی ہے۔ گجرات کی نئی نسل کیلئے یہ پارٹی نئی ہو سکتی ہے۔ گجرات میں مسلم لیگ آئین کے مطابق کام کر رہی ہے۔ گجرات کے حالات گجرات کے عام لوگوں اور اقلیتی مسائل پر ہم بات کریں گے۔انڈین مسلم لیگ مہاراشٹرا ہیومن ونگ کی صدر نور بانو غوث نے کہا کہ گجرات میں فی الوقت دو پارٹیاں آگے ہیں۔ ہمیں اس سے کوئی دشواری نہیں ہے لیکن ہم ضرورت مند لوگوں کی آواز بننے کے لیے آئے ہیں۔