انڈین موبائل کانگریس سے پی ایم نریندرمودی کاخطاب۔کہا۔ہندوستان میں ترقی کےثمرات ہرطبقے، ہرخطہ تک پہنچنے چاہیے

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں 7ویں انڈین موبائل کانگریس۔2023 کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے دوران پی ایم مودی نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 ‘5G Use Case Labs’ فراہم کیں۔ یہ لیبارٹریز ‘100 5G لیبز انیشیٹو’ کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔ ‘100 5G لیبز انیشیٹو’ 5G ایپلی کیشنز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 5G ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ جو ہندوستان کی ضروریات کے ساتھ ساتھ عالمی تقاضوں کو بھی پورا کرے گی۔ یہ منفرد اقدام تعلیم، زراعت، صحت، بجلی، نقل و حمل جیسے مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں میں جدت کو فروغ دے گی اور 5G ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملک کو آگے لے جائے گی۔