انڈین میڈیکل کونسل ترمیمی بل 2019 لوک سبھا میں منظور

   

نئی دہلی ۔ 27جون ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں آج انڈین میڈیکل کونسل
(MCI)
کا ایک تازہ بل دو سال کیلئے منظور کرلیا گیا جو سابق بل کی جگہ لے گا ۔ اس ترمیمی بل کو مرکزی وزیر صحت اشوین چوبے نے منظور کرلیا ۔ اس بل کا مقصد طبی تعلیم میں شفافیت ، احتساب اور معیار کو بلند کرنا ہے ۔اس دو سالہ مدت میں آئی ایم سی ایکٹ 1956ء کے تحت بورڈ آف گورنرس کام انجام دیں گے ۔ بورڈ آف گورنرس کے ارکان کی تعداد 7سے بڑھاکر 12کردی گئی ۔ وزارت صحت کے مطابق آئی ایم سی ایکٹ کی بعض دفعات کی ماضی میں خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے باعث سپریم کورٹ ہدایات پر اوسائیٹ کمیٹی تشکیل دی گئی اور ایم سی آئی پالیسی کی خلاف ورزیاں کی گئی جس کے باعث پیانل کے تمام ارکان کو جبری استعفیٰ داخل کرنا پڑا تھا اور اس کی جگہ ایک جدید پالیسی مرتب کی گئی ہے ۔