انڈین ویمنس کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی فاتح

,

   

فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52رنوں سے ہرایا‘ شفالی ورماپلیر آف دی میاچ

ممبئی ۔2؍نومبر ( ایجنسیز ) آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں انڈین ویمنس کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 52رنوں سے شکست دیکر پہلی مرتبہ خطاب حاصل کیا ہے ۔ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شیفالی ورما نے شاندار87رنز اسکورکرکے ٹیم کو مضبوط نبیاد فراہم کی۔ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 298 رن بنائے جس میں شیفالی ورما اور دیپتی شرما کی نصف سنچریوں کا اہم تعاون رہا۔نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں انڈین ویمنس ٹیم نے جیت کیلئے جنوبی افریقہ کے سامنے 299 رن کا نشانہ رکھا ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے لوورا نے 101رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بہتر مظاہرہ پیش نہیں کیا اور ساری ٹیم 246رنز پر اوٹ ہوگئی۔دپتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9.3اوور میں 5وکٹیں لیکر تباہی مچادی اور ٹیم انڈیا کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔دونوں ٹیمیں، جو پہلی بار عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں جیت کے لیے مضبوط امیدوار بن کر کھڑی تھیں لیکن ٹیم انڈیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم کو اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے کی بھرپور حوصلہ افزائی ملی اور وہ اسی توانائی کو برقرار رکھ کر دفاعی بولنگ کی اور تاریخی فتح حاصل کی۔ شاندار بیاٹنگ کیلئے شفالی ورما کو پلیئر آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا جبکہ دپتی شرما کو پلیئر آف دی سیریز سے نوازا گیا۔