ممبئی : انڈین پریمیئر لیگ میں مزید 2ٹیموں کا فیصلہ اتوار کوہو گا، آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ کے 54 ویں میچ سن رائزرزحیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں مدمقابل ہوں گی، سن رائزرز حیدرآباد 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔لیگ کا 55 واں میچ چنائی سوپر کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اکیڈمی، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔