انڈین کلچرل سوسائٹی اور بزم عثمانیہ جدہ کی جانب سے ہندوستان کی جشن آزادی شاندار پیمانے پر منائی گئی

   

جدہ : (عارف قریشی) : ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر آزادی کے امرت مہا اتسو جشن انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ نے جوش و خروش سے منایا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر سائل شرما قونصل قونصلر قونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے شرکت کی۔ عارف قریشی صدر انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اپنی خیرمقدمی تقریر میں کہا کہ ہم اپنے ملک سے ہزاروں میل دور رہ کر کئی برسوں سے دور رہ کر بھی ہم اپنے ملک کو اور ملک کے تہذیب و بھائی چارگی کو بھول نہیں سکتے۔ ہم جدہ سعودی عرب میں 46 برس سے جشن آزادی اور جشن جمہوریہ کی تقریب حب الوطنی کے جذبہ کے تحت مناتے ہیں۔ ڈاکٹر ہارون رشید نے کہاکہ یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ آج ہم اپنے ملک کی آزادی کے 75 سال کا جشن منارہے ہیں۔ ڈاکٹر خورشید اختر نے کہاکہ ہم نے جدوجہد آزادی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ڈاکٹر اشفاق منیار نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران ہندوستان میں ہم نے دیکھا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی اور دوسرے مذاہب کے تمام لوگوں نے مل کر ایک دوسرے کی مدد کی۔ مہمان خصوصی مسٹر پائل شرما نے کہاکہ آزادی کے 75 سال کی تکمیل پر ہندوستان کے ہر گھر پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ مسٹر شرما اور عارف قریشی کے علاوہ تمام مہمانوں نے جشن آزادی کا گیت گایا۔ عارف قریشی نے شکریہ ادا کیا۔ رات دیر گئے یادگار پروگرام اختتام پذیر ہوا۔