جدہ (سعودی عرب ) : عروس و بحرالااحمر جدہ میںانڈین کلچرل س وسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ جو ہندوستانی تارکین وطن کی پہلی اور قدیم ادبی و سماجی تنظیم نے اپنی قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 28جنوری 2025 منگل کے دن شاندار پیمانہ پر جشن جمہوریہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب کا آغاز مولانا حافظ محمد عبدالاسم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ عارف قریشی صدر انڈین کلچرل س وسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے عزیز وطن ہندوستان سے ہزاروں میل دور رہ کر بھی اپنے ملک و شہر کو بھول نہیں سکے جس کی وجہ سے ہر سال ہم شاندار پیمانہ پر ہندوستان کے قومی تقریبات منعقد کرتے ہیں ۔ عارف قریشی نے کہا کہ مجاہد آزادی نے اپنی جان و مال کی قربانی دے کر ہمارے ملک کو آزادی دلوائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کا دن تمام ہندوستانیوں کیلئے قومی تہدار کا دن ہے اور اس دستور کو سارے ہندوستان میں 26جنوری 1950 سے نفاذ عمل کیا گیا ۔ سرپرست انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ و سابق چیرمین انڈین اسکول جدہ ڈاکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ کیا جاتا ہے ، ہم مل جل کر عید تہوار مناتے ہیں ۔ ڈاکٹر خورشید اختر سابق چیرمین انڈین اسکول جدہ نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ مہمان خصوصی مولانا افظ سید قادر محی الدین قادری الموسوی المعروف مجتبی پاشاہ نے کہا کہ اپنے مادر وطن سے محبت کرنا سنت رسول اللہ ثابت ہوتا ہے جب نبی کریمؐ نے حکم دیا کہ مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ جائیں ، مکہ مکرمہ حضور کریمؐ کا مادر وطن تھا جب آپ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے تشریف لے جارہے تھے تو بار بار مڑ مڑ کر مکہ مکرمہ کو دیکھ رہے تھے اور آنکھوں میں آنسو رواں تھے اور کہہ رہے تھے اے مکہ مکرمہ مجھے تجھ سے محبت ہے مگر میں اللہ تعالیٰ کے حکم پر مکہ مکرمہ جارہا ہوں ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہر ایک کے دل میں اپنے وطن سے محبت کا جذبہ ہوتا ہے ۔ شمیم کوثر ٹرسٹی خاک طیبہ ٹرسٹ مولانا حافظ محمد عبدال سلام صدر اردو اکیڈیمی جدہ ، عثمان بن محفوظ صدر ریان سعودیانڈین بزنس کلچرل فارم ، شارق علی ، افضَ اور قمر ساد نے بھی خطاب کیا ۔