انڈین کمیونٹی کی جانب سے ریاض میں نیوز ایڈیٹر سیاست عامر علی خان کا خیرمقدم

   

ریاض ۔ 3 ۔ فروری : ( کے این واصف) ۔ ریاض کی مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین نے ریاض میں نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست جناب عامر علی خان سے ملاقات کی اور ریاض میں ان کی آمد پر خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ جناب عامر علی خان ان دنوں ریاض میں منعقد ’’ سعودی میڈیا فورم 2026‘‘ کی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ریاض کے دورے پر ہیں۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے 300 زائد ماہرین اور میڈیا کے نمائندے شریک ہیں۔