انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈی جی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

چنائی : انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل راکیش پال کل دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہیں سینہ میں اس وقت درد ہوا جب وہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورہ چنائی کی تیاریوں کے بارے میں حکام سے بات چیت کر رہے تھے۔ جب انہیں بے چینی محسوس ہوئی تو انہیں چنائی کے راجیو گاندھی سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیاجہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی تاہم طبی عملے کو کامیابی نہیں ملی۔میڈیاکے مطابق انڈین کوسٹ گارڈ کے سربراہ راکیش پال کا چنائی میں دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن بھی راجیو گاندھی سرکاری ہاسپٹل پہنچے اور راکیش پال کو خراج عقیدت پیش کی۔ ان کی میت کو دہلی لایا جائے گا۔انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈی جی راکیش پال کو گزشتہ سال جولائی میں انڈین کوسٹ گارڈ کے 25ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔