انڈین گیس سیلنڈر بکنگ کے اندرون دو گھنٹے گھر پہونچ جائے گا

   

حیدرآباد کا پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر انتخاب ، ایچ پی گیس کا بھی غور و خوض
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انڈین آئیل کارپوریشن ( آئی او سی ایل ) نے انڈین تتکال خدمات کا آغاز کیا ہے ۔ پکوان گیس بک کرنے کے دو گھنٹوں میں گیس سیلنڈر گھر پہونچ جائے گا ۔ ملک بھر میں شہر حیدرآباد کا پائیلٹ پراجکٹ کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے ۔ ایچ پی گیس کی جانب سے بھی اندرون ماہ اس طرح کی تتکال اسکیم پر عمل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ’ترجیحات خدمات ‘ ( پری یارٹی سرویس ) کے نام سے بھارت گیس کسٹمرس کے دئیے گئے وقت کے مطابق گذشتہ ایک دہے سے پکوان گیس کی خدمات فراہم کررہا ہے ۔ سنگل سیلنڈر کنکشن رکھنے والے خاندان کو پکوان گیس کے لیے کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ انہیں راحت فراہم کرنے کے لیے انڈین گیس کی جانب سے تتکال خدمات کے نام سے اس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ عام طور پر گیس بک کرانے پر ڈیلیوری کے لیے 48 تا 72 گھنٹوں کا وقت لگتا ہے ۔ دیہی علاقوں میں اور بھی زیادہ تاخیر ہوتی ہے ۔ اب پکوان گیس سیلنڈر کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ۔ صرف دو گھنٹوں میں آپ کے گھروں کو پکوان گیس پہونچ جائے گا ۔ انڈین آئیل کارپوریشن ( آئی او سی ) آندھرا پردیش و تلنگانہ کے ہیڈ شرون ایس راؤ نے بتایا کہ فی الحال تلنگانہ میں انڈین گیس کے 15.20 لاکھ کنکشنس ہیں ۔ جس میں گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 6.15 سنگل سیلنڈر کنکشنس ہیں جی ایچ ایم سی کے حدود میں واقع 62 انڈین ڈسٹری بیوٹرس کے پاس تتکال خدمات دستیاب ہیں ۔ آئی وی آر نمبر 7718955555 پر صبح 8 تا شام 4 بجے تک کام کے دنوں میں بکنگ کی جاسکتی ہے ۔ سنگل سیلنڈر گیس کنکشن رکھنے والے ہر کوئی ان خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ تتکال خدمات کے لیے سیلنڈر کی عام قیمت کے علاوہ 25 روپئے زائد قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ انڈین تتکال خدمات کی فیڈ بیاک کا جائزہ لینے کے بعد ایچ پی گیس کی جانب سے اس طرح کی خدمات شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں ۔ ایچ پی گیس حیدرآباد ہیڈ عبدالقادر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 35 لاکھ اور جی ایچ ایم سی میں 15 لاکھ ایچ پی گیس کنکشنس ہیں ۔۔ ن