انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ کی تشکیل جدیدمحمد شکیل ایڈوکیٹ ریاستی صدر مقرر

   

حیدرآباد۔/21جون، ( سیاست نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ کی تشکیل جدید کا اعلان کیا گیا۔ صدر آل انڈیا مسلم لیگ اور سابق رکن پارلیمنٹ پروفیسر قادر محی الدین کی صدارت میں پارٹی کی ریاستی عاملہ کا اجلاس ہوا۔ قومی سکریٹری خرم انیس عمر، قومی جنرل سکریٹری مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن محمد ارشد، نائب صدر کرناٹک مسلم لیگ مولانا نوح اور دوسروں نے شرکت کی۔ دو گھنٹے طویل مشاورت کے بعد انڈین یونین مسلم لیگ شاخ تلنگانہ کی تشکیل جدید کو منظوری دی گئی۔ جناب محمد شکیل ایڈوکیٹ کو ریاستی صدر مقرر کیا گیا۔ عبدالرؤف ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری ہوں گے۔ نائب صدور میں محمد مظہر حسین شریف، افضل علی، علی بابا ایڈوکیٹ، احمد الکثیری شامل ہیں۔ شیخ زاہد زبیدی کو خازن مقرر کیا گیا۔ ریاستی سکریٹریز کے طور پر مرزا قدوس بیگ، شیخ مجاہد، محمد رحیم الدین مقبول، محمد عارف الدین کو مقرر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں سیاسی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ مظہر حسین شہید ہوں گے۔ اس موقع پر قومی صدر قادر محی الدین نے الزام عائد کیا کہ یکساں سیول کوڈ کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ر