انڈیگو آئندہ سال سے دہلی سے لندن کی پروازیں شروع کریگی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 24 دسمبر (یواین آئی) نجی فضائی کمپنی انڈیگو آئندہ سال فروری میں دہلی سے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کیلئے پرواز شروع کرے گی۔ ایئر لائن نے چہارشنبہ کو بتایا کہ یہ سروس 2 فروری سے شروع ہوگی اور ہفتے میں پانچ دن دستیاب رہے گی۔ اس کیلئے وہ نارس اٹلانٹک ایئر ویز سے ویٹ؍ڈیمپ لیز پر حاصل کئے گئے بوئنگ 787 طیارہ کا استعمال کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی لندن کے ہیتھرو کیلئے انڈیگو کی ہفتے میں کل 12 پروازیں ہو جائیں گی۔ کمپنی پہلے ہی ممبئی سے ہیتھرو کیلئے روزانہ پرواز چلا رہی ہے ۔ نئی پرواز دہلی ایئرپورٹ سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9:40 بجے روانہ ہوگی۔ واپسی کی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ سے شام 5:15 بجے شروع ہوگی۔ یہ سفر 10 گھنٹے 45 منٹ کا ہوگا۔