انڈیگو طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع

   

ناگپور: مدھیہ پردیش کے جبل پور سے تلنگانہ کے حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی پرواز میں اتوار کو بم پھٹنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد طیارے کو ناگپور ہوائی اڈے پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔انڈیگو نے ایک بیان میں کہا کہ جبل پور سے حیدرآباد جانے والی فلائٹ نمبر 6E-7308 میں اتوار کی صبح بم پھٹنے کی اطلاع ہے جس کے بعد اسے ناگپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ناگپور ہوائی اڈہ پر اترنے کے بعد تمام مسافروں کو نکال لیا گیااور طیارہ کی ضروری حفاظتی جانچ کی گئی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ طیارے کے ٹوائلٹ سے ایک کاغذ ملا جس پر لکھا تھا کہ طیارہ میں بم تھا۔اہلکار نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے طیارے کی وسیع تحقیقات کے بعد اس میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ہوائی اڈہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ طیارہ دوپہر 2 بجے دوبارہ اپنی منزل کی طرف پرواز کرگیا۔