انڈیگو پروازوں میں رکاوٹ ، شادی کے جوڑے کا آن لائن جشن

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں انڈیگو کی پرواز میں رکاوٹوں کی وجہ سے ہونے والے واقعات کے ایک عجیب موڑ میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو سینکڑوں کلو میٹر دور پھنس جانے کے بعد عملی طور پر اپنی ہی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کرنے پر مجبور کیا گیا ۔ میدھا اور سنگاما جو منگل کو بھونیشور سے ہبلی کے لیے پرواز کرنے والے تھے ان ہزاروں افراد میں شامل تھے جو انڈیگو کی بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہوئے تھے ۔ وقت پر کوئی متبادل پرواز کے اختیارات دستیاب نہ ہونے کے باعث جوڑے کے پاس آن لائن جشن میں شامل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ۔ دونوں نے مکمل استقبالیہ لباس میں ملبوس سینکڑوں مہمانوں کو لائیو ویڈیو کال کے ذریعہ خوش آمد کہا ۔ دلہن کے والدین اپنی جگہ سجے ہوئے اسٹیج پر بیٹھے ۔ یہ منظر جس نے بہت سے مہمانوں کو دنگ اور محظوظ کردیا ۔ رشتہ داروں نے مہمانوں کے لیے ڈسپلے قائم کیا تھا مہمان اس ڈسپلے کے ساتھ سیلفی لینے میں مصروف ہوگئے ۔۔ ش