انڈیگو کا فیول چارج نافذ کرنے کا اعلان

   

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کی معروف فضائی کمپنی انڈیگو نے جمعہ کو ملکی اور بین الاقوامی روٹس پر ‘فیول چارج’ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کا اطلاق 14مارچ کی رات 00:01بجے سے ہوگا۔ایئر لائن نے بتایا کہ یہ ایندھن چارج اس کے نیٹ ورک پر ہونے والی تمام نئی بکنگز پر نافذ ہوگا۔ یہ قدم ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے زبردست اضافے کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق خطے میں جیٹ فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں حالیہ مہینوں میں 85 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔