نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی معروف ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے ہوا بازی کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب سے لاگو ہونے والے ٹکٹوں پر فیول چارج میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ ایئر لائن نے کہا کہ گھریلو پروازوں پر فیول چارج اب فاصلے کے لحاظ سے 950 روپے تک بڑھ جائیں گے ۔ اس میں کہا گیا ہیکہ 500 کلومیٹر تک کی دوری کیلئے فیول چارج 275، اس سے زیادہ کے فاصلے کیلئے 400، اور 1,001 سے 1,500 کلومیٹر کے درمیان فاصلے کیلئے 600 روپے ہوں گے۔