انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

,

   

نئی دہلی 12دسمبر (یواین آئی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر کے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کا سبب بنی ایئر لائن انڈیگو کے لیے مشکلیں بڑھ گئی ہیں، اسے سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے متعلق ایک معاملے میں 58.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ انڈیگو نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ اسے یہ نوٹس جمعرات 11 دسمبر کو ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے جنوبی دہلی کمشنریٹ کے ایڈیشنل سی جی ایس ٹی کمشنر سے موصول ہوا۔ نوٹس میں ایئر لائن سے مالی سال 2020-21 کے لیے 58 کروڑ 74 لاکھ 99 ہزار 439 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے ۔ انڈیگو نے کہا کہ محکمہ نے جی ایس ٹی اور جرمانے کی رقم کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایئر لائن نے اپنی فائلنگ میں کہاکہ کمپنی کا خیال ہے کہ حکام کی طرف سے جاری کردہ حکم غلط ہے ۔انڈیگو نے کہا ہے کہ وہ مجاز اتھارٹی کے سامنے نوٹس کو چیلنج کریں گے ۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس سے کمپنی کی مالی حالت، آپریشن یا دیگر سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔