انڈیگو کی مغربی ایشیا کیلئے 28پروازیں

   

نئی دہلی :22مارچ ( ایجنسیز ) ملک کی معروف ایئر لائن کمپنی انڈیگو مغربی ایشیا کیلئے اتوارکو 28 پروازیں ( آنے اور جانے والی دونوں ملاکر ) چلائے گی ۔انڈیگو نے بتایا کہ وہ دبئی ، ابوظہبی ، شارجہ ، جدہ ، مسقط اور مدینہ کیلئے آج پروازوں کا آپریشن کررہی ہے ۔ اس میں دبئی سے ممبئی کیلئے بھی ایک پرواز شامل ہے ۔ ساتھ ہی اس کی ایک پرواز ممبئی سے استنبول کیلئے بھی ہوگی ۔ ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ مغربی ایشیاء کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضروری حفاظتی معیارات پر عمل کرتے ہوئے تمام ریگولیٹری منظوریوں کے ساتھان پروازوں کا آپریشن کیا جارہا ہے ۔