نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) خانگی فضائی کمپنی انڈیگو نے منگل کو نیو ایئر سیل کا اعلان کیا، جس میں گھریلو راستوں پر کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہو رہا ہے ۔ انڈیگو نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سیل 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس میں گھریلو راستوں پر تمام ٹیکس اور فیس سمیت کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہوگا، جبکہ بین الاقوامی راستوں پر کرایہ 4,499 روپے سے شروع ہوگا۔ ساتھ ہی منتخب 6E Add-ons پر 70 فیصد تک رعایت بھی دی جائے گی۔ اس آفر کے تحت 20 جنوری سے 30 اپریل تک کے سفر کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کی جاسکے گی۔ بکنگ سفر سے کم از کم سات دن پہلے کرانی ہوگی۔ ایئرلائن نے بتایا کہ انڈیگو کی ویب سائٹ، ایپ، واٹس ایپ اور اے آئی اسسٹنٹ 6Eskai سے براہِ راست ٹکٹ بک کرانے پر دو سال تک کے بچوں کے ٹکٹ ایک روپے میں بک کرائے جا سکیں گے ۔
