انڈے کی خریداری پر دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

   

پرتاپ گڑھ (یوپی) ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈوں کی خریداری پر پیدا ہونے والے تنازعہ نے دو گروہوں میں تصادم کی شکل اختیار کرلی جس میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ دوشنبہ کی شام پیش آیا جب 50 سالہ محمد عزرائیل نے جو انڈے فروخت کیا کرتے ہیں ان کے اور عرفان کے درمیان انڈے کی خریداری پر لڑائی جھگڑے کی نوبت آ گئی جس کے باعث وہاں دو گروپ پیدا ہوگئے اور ان میں لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں کے ساتھ ٹکراؤ ہوگیا۔ دونوں گروہوں سے تعلق رکھنے والے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ دوران علاج عزرائیل کی موت ہوگئی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔