انکاؤنٹر میں آٹھ لاکھ کی انعامی رقم والا انتہا پسندہلاک

   

بیجاپور۔ 2 ۔جون (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے جنوبی بسترعلاقے میں آج صبح پولس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں آٹھ لاکھ روپے کا ایک انعامی نکسلی ہلاک ہوگیا۔بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس پی سندر راج نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے دنتے واڑہ اور بیجاپور پولس اپنے اپنے سرحدی حدود میں مشترکہ آپریشن کوانجام دے رہی تھی۔ اسی دوران آج پولس ٹیم سباہ بیچاپال اور ہرے پال کے گھنے جنگلوں میں پہنچی۔ گھات لگائے نکسلیوں نے پولس پر فائرنگ شروع کردی۔ دونوں طرف سے تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی۔