انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک

   

پلوامہ : جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ میں پیش آئے انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ، جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔ یہ انکاؤنٹر چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں پیش آیا ۔ پولیس اور سکیورٹی فورسیس نے مل کر کارروائی کی ۔


باؤلی میں گاڑی گر گئی ، 6 فوت
چھترپور (ایم پی) : ضلع چھترپور میں ایک گاڑی کنویں میں گرگئی جس کے نتیجہ میں 6 افراد فوت ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا ۔ اس کار میں 9 افراد سوار تھے جو شادی تقریب سے واپس اپنے گھر جارہے تھے۔