انکاؤنٹر کرنے والی حیدرآباد پولیس کیلئے انعام کا اعلان

   

٭ ہریانہ کے ضلع حصار میں ایک فاونڈیشن نے حیدرآباد میں ایک خاتون وٹرنری کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل میں ملوث چار ملزمین کو انکاؤنٹر میں ہلاک کرنے والی حیدرآباد پولیس کے اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ فاؤنڈیشن چیرمین نریش سلپر نے کہا کہ لڑکیوں کیلئے حفاظت خوداختیاری کی تربیت کی کلاسیس منعقد کی جارہی ہے۔