سیڈ کمپنیوں کے منتظمین کی شرکت، افضل الدین خالد کو تہنیت کی پیشکشی
نظام آباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد ضلع میں زرعی ہب کے طور پر مانے جانے والے انکا پور میں ایس ایس اگری ٹیک سیڈ پروسسنگ پلانٹ موضع مون پلی کا شاندار پیمانے پر افتتاح عمل میں آیا۔ زرعی اعتبار سے تلنگانہ میں انکا پور کے کسانوں کو انفرادیت حاصل ہے جہاں نت نئے تجربات اور عصری ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ کسانوں نے فصلوں کی پیداوار میں نمایاں مقام حاصل کیا اور موضع انکا پور کو عالمی سطح پر متعارف کیا ہے۔ اس علاقہ میں اپنے سیڈ پلانٹ کو وسعت دینے ہوئے محمد افضل الدین خالد نے ایس ایس اگری ٹیک سیڈ پروسسنگ پلانٹ کا شاندار پیمانے پر قیام عمل میں لایا۔ اس پروگرام میں سیڈ کمپنیوں کے اہم منتظمین لوہان لہری، تروپتی، جی بھوماریڈی، سری رام بابو کے علاوہ سید محمد یحییٰ ظفر صدر بیت المال ادارہ، احمد عبدالحلیم امیر جماعت اسلامی، محمد عبدالملک شارق ڈائریکٹر انٹیگرل فاونڈیشن اسکول، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، محمد نصیراحمد، محمد ریاض احمد نمائندہ کارپوریٹر مجلس، محمد نعمان سلطانس کلاتھ شو روم، ایم اے مقیت فاروقی، اللہ، محمد نثار احمد کلاسک، محمد حمیر، عبدالقیوم، ایم اے حمید، جاوید ویربار مارننگ پلئیر اسوسی ایشن، شیخ منور پاشاہ، محمد مہران، محمد اشفاق احمد، شریف اطہرؔ، محمد حسین خان، محمد انصار احمد ڈائریکٹر سکسس اسکول، محمد حقانی خان شہزاد کثیر تعداد میں سیڈ تاجرین، کسانوں اور سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور محمد افضل الدین خالد کی گلپوشی شالپوشی کی گئی۔ محمد نور الدین موظف صدر مدرس، محمد فیض الدین، خواجہ معین الدین، محمد عبدالستار، محمد عبدالعباد جبران نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تمام شرکاء کیلئے طعام کا نظم کیا گیا۔فوٹو: ایس ایس ایس اگری ٹیک سیڈ پروسسنگ پلانٹ کا افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضل الدین خالد کو ایم اے قدوس کارپوریٹر کی جانب سے تہنیت پیشکشی۔