کئی ٹرینوں کی منسوخی ، بعض کے اوقات تبدیل
حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے انکا پلی ضلع میں تاڑی اور انکا پلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان آج ایک گڈس ٹرین پٹریوں سے اُتر گئی جس کے نتیجہ میں اس روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ کوئلہ سے لدی ہوئی گڈس ٹرین صبح تقریباً 3:35 بجے پٹری سے اُتر گئی جس کے نتیجہ میں وشاکھاپٹنم۔ وجئے واڑہ روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 6 ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کیا جبکہ بعض دیگر ٹرینوں کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ وشاکھاپٹنم ۔ لنگم پلی ، وشاکھاپٹنم ۔ وجئے واڑہ، وجئے واڑہ۔ وشاکھاپٹنم اور وشاکھاپٹنم ۔ گنٹور ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ دو ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔ لنگم پلی۔ وشاکھاپٹنم اور گنٹور۔ وشاکھاپٹنم ٹرینوں کو ری شیڈول کرنا پڑا۔ وشاکھاپٹنم سے سکندرآباد جانے والے وندے بھارت ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگئی۔ر