انکم ٹیکس استثنی ہٹانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں : نرملا سیتارامن

   

حیدرآباد ۔16 فبروری (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے اتوار کو کہا کہ ملک میں ٹیکس استثنی سے پاک کم ٹیکس شرحوں پر مبنی ایک آسان متبادل ٹیکس نظام کے نفاذ کے لئے کام کیا جا رہا ہے تاہم ٹیکسوں پر دیئے گئے تمام رعایتوں اور استثنی کو فوری طور پر ہٹانے کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیاہے ۔ مرکزی بجٹ پر دانشوروں اور تجارتی نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد وزیر فینانس نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’فی الحال ہم نے صرف ایک دوسرا متبادل شروع کیا ہے جس میں چند استثنات کو ہٹایا گیا ہے اور چند شامل کئے گئے ہیں‘ اگرچہ اصل ادارہ تو تماماستثنات کو ہٹاتے ہوئے انکم ٹیکس پر تخفیف شدہ واضح اور آسان ٹیکس شرح نافذ کرتے ہوئے تمام استثنات کو ہٹانا ہے‘ ۔ اس سوال پر کہ آیا انکم ٹیکس پر تمام رعایتوں اور استثنی کی برخواستگی کے لئے کوئی وقت مقرر کیا گیا ہے ؟ نرملا سیتا رامن نے جواب دیا کہ ’ہم نے فی الحال اس ضمن ہنوز کوئی ذہن نہیں بنایا ‘ ہم قدم بہ قدم کوشش کر رہے ہیں‘ پیشرفت کی جا رہی ہے لیکن کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے ‘ ۔ سیتارامن نے واضح کیاکہ مرکزی حکومت طویل مدتی مرحلہ میں انکم ٹیکس پر دی گئی تمام استثنات کو برخواست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ‘ ۔