انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ اور پروسیسنگ کا عمل مربوط کیا جائیگا

   

نئی دہلی ۔16جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن کے عمل کو سہل بنانے کے مقصد سے مربوط ای فائلنگ اور سنٹرلائزڈ پروسیسنگ (سی پی سی) پروجیکٹ 2.0کے لئے 4241.97 کروڑ روپے کو منظوری دیدی گئی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ ماہ میں یہ پروجیکٹ مکمل ہوگااور اس کے مکمل ہونے پر انکم ٹیکس ریٹرن کی پروسیسنگ ایک دن میں ہی ہوجائیگی۔ ابھی اس میں 63 دن لگ رہے ہیں۔