انکم ٹیکس عہدیداراں نیشنل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس کے ممبر مقرر

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے دو سینئیر انکم ٹیکس عہدیداروں کو سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس کا ممبر مقرر کیا گیا ۔ چیف کمشنر ایل راج شیکھر ریڈی اور جی اپرنا راؤ دونوں کا تعلق انڈین ریونیو سرویس کے 1989 بیاچ سے ہیں ۔ اپرنا راؤ کا تعلق ساحلی آندھرا سرے ہے وہ فی الحال پرنسپل چیف کمشنر بنگلور کے عہدہ پر ہے ۔ راج شیکھر ریڈی اس وقت پرنسپل چیف کمشنر ٹی ڈی ایس تمل ناڈو اور پڈوچیری کے عہدہ پر ہے ۔ راج شیکھر ریڈی کا تعلق نرمل سے ہے ۔ انہوں نے سیول سرویس میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے شہری ہوا بازی کی وزارتوں میں پانچ سال سی سی آئی میں ڈھائی سال تک خدمات انجام دی ۔ راج شیکھر ریڈی کے اہم کارناموں میں سی سی آئی نے پہلی مرتبہ گوگل کو جرمانہ عائد کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے گوگل پر 1337 کروڑ روپئے کے جرمانہ عائد کرنے کے سی سی آئی کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا ۔۔ ش