انکیتا بھنڈاری قتل ، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست مسترد

   

نینیتال۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے انکیتا بھنڈاری قتل مقدمہ میں سی بی آئی تحقیقات کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی تحقیقات کو قبول کرتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات کو غیر ضروری قرار دیا۔ سی بی آئی تحقیقات کی درخواست صحافی آشوتوش نیگی نے دائر کی تھی۔ اس سے قبل 26 نومبر کو مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ انکیتا بھنڈاری کو بی جے پی سے معزول لیڈر ونود آریہ کے بیٹے پلکت آریہ نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ 19 سالہ متاثرہ لڑکی اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع میں ملزم کے زیر ملکیت ایک ریزورٹ میں کام کرتی تھی۔ ملزم نے مقتولہ کو قتل کرکے نعش چلہ نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔
شہریوں پر یوکرین کے حملے پر غیر ملکی میڈیا خاموش : پوتن
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر) کے قائم مقام سربراہ ڈینس پوشیلین کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ڈونیٹسک میں شہریوں پر یوکرین کے ٹارگٹیڈ حملوں کے بارے میں خاموشی اختیار کر رہی ہیں۔