انکیتا کا شاندار مظاہرہ ہندوستان کوارٹر فائنل میں داخل

   

پیرس: ڈیبیو کرنے والی انکیتا بھکت نے دیپیکاکمار جیسے تجربہ کار مہم کو پیچھے چھوڑکر پیرس اولمپکس کی خواتین کی انفرادی ریکروکوالیفیکیشن میں 11ویں نمبر پر رہنے والی بہترین ہندوستانی آرچر کے طور پر ابھری ہیں جیساکہ ہندوستان نے جمعرات کو یہاں چوتھے نمبر پر رہ کر ٹیم ایونٹ میں کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی۔26 سالہ انکیتا 666 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہندوستانی خاتون تھیں، اس کے بعد بھجن کور 559 پوائنٹس کے ساتھ 22 ویں اور دیپیکاکماری658 پوائنٹس کے ساتھ 23 ویں پر رہی ۔ ٹیم ایونٹ میں ہندوستان نے 1983 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر قبضہ کیا۔ جنوبی کوریا 2046 پوائنٹس کے ساتھ صف بندی میں سرفہرست ہے۔ چین دوسرے نمبر پر رہا جبکہ میکسیکو تیسرے نمبر پر رہا۔