انکیتا کے ساتھ حیوانیت کرنے والے کو جلد سزا ملنی چاہیے :راہول

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا کہ جھارکھنڈ کی انکیتا کے ساتھ جو حیوانیت ہوئی وہ شرمناک ہے اور ملزم کو جلد از جلد سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ظلم کرنے والوں کی وجہ سے ہر ہندوستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے ، ملک میں خواتین کو تحفظ کا ماحول فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ملزمان کو جلد از جلد سزا دی جانی ضروری ہے۔ راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انکیتا کے ساتھ حیوانیت کے بعد اس کی موت نے ہر ہندوستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ۔ آج ملک میں خواتین کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انکیتا اور اس کے خاندان کو انصاف اسی وقت ملے گا جب اس ظلم کے قصورواروں کو جلد از جلد سخت سزا ملے گی۔ خیال رہے کہ جھارکھنڈ کے دمکا میں 23 اگست کو 12 ویں کلاس کی طالبہ انکیتا کو اس کے پڑوس میں رہنے والے ایک سنکی نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔
وہ کافی عرصے سے انکیتا پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔