نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دہلی پولیس نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران آئی بی اسٹاف ممبر انکیت شرما کے قتل کے سلسلہ میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملزمین کی شناخت فیروز، جاوید، گلفام اور شعیب (ساکنان چاند باغ علاقہ) اور مصطفی آباد کے انس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ انھوں نے ملزمین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے علاوہ عینی شاہدین اور مقامی مخبروں کی فراہم کردہ اطلاع سے کی ہے۔ جمعرات کو نندنگری کے سلمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔